عالمی شہر ت یافتہ پاکستانی نژادامریکی گلوکار اور ریپر بوہیمیا جتنا بڑا نام ہے اتنا ہی بڑا فراڈ کیا ہے : امجد تنویر

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستانی کرکٹرسہیل تنویر کے بھائی امجد تنویر نے کہا ہے کہ عالمی شہر ت یافتہ پاکستانی نژادامریکی گلوکار اور ریپر بوہیمیا جتنا بڑا نام ہے اتنا ہی بڑا فراڈ کیا ہے،کروڑوں روپے وصول کرکے میوزیکل کنسرٹ کرنے پاکستان نہیں آئے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔سہیل تنویر کے بھائی امجد تنویر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاعالمی شہرت یافتہ گلوکار اور رپیر بوہیمیا نے ہمارے کمپنی کے ساتھ میوزیکل کنسرٹ شو منعقد کرنے کے حوالے سے تحریری معاہد ہ کیا تھا۔بوہیمیا کی معاہدہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے ان کی کمپنی کوکروڑوں روپے کے نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا گلوگار بوہیمیا نے ان کے ساتھ دو مرتبہ معاہد ہ کیالیکن وہ میوزیکل کنسرٹ کے لئے پاکستان نہیں آئے۔ معاہد ہ 25ہزار ڈالرپر طے پایا گیاتھا،آدھا رقم بوہیمیا کے منیجرفرح امین خان کے حوالے کیا گیا، میوزیکل کنسرٹ سے کچھ روز پہلے بوہیمیا نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ میوزیکل کنسرٹ کے لئے پاکستان نہیں آرہے ہیں، امجد تنویر نے مزید کہا کہ ان کی کمپنی نے میوزیکل کنسرٹ کی تشہیر، ٹکٹوں اور ہوٹلوں کی بکنگ پر کروڑوں روپے خرچ کئے۔ لیکن عین موقع پر بوہیمیانے پاکستان آنے سے انکار کرکے نا صرف مجھے کروڑوں کا نقصا ن پہنچا یا ساتھ ہی ساتھ میر ی کمپنی کی شہرت، نیک نامی اورساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔میں نے ایک بار پھر کوشش کی کہ بوہیمیامیوزیکل کنسرٹ شو کے لئے پاکستان آئے لیکن دوسری مرتبہ بھی وعدہ خلافی کرگئے۔امجد تنویر نے کہا کہ د و مرتبہ تشہیر کرنے سے ان کی کمپنی کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچایا گیا۔ امجد تنویر نے کہا کہ وہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکار اور ریپر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے جارہے ہیں۔اور انصاف کے لئے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر بوہیمیا اب میوزیکل کنسرٹ کے لئے پاکستان آنے پر رضا مندی اختیار کرلیتے ہیں تو وہ ان کے خلا ف قانونی کاروائی نہیں کریں گے۔