نیشنل بینک انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کورنگی نے جیت لی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) تیسری نیشنل بینک انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کا بوائز ٹائٹل ڈسٹرکٹ کورنگی جبکہ گرلز کا فائنل ایسٹ کے نام رہا ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیمیں مینز اور ویمنز دونوں میں رنر اپ رہیں ،کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس پر ختم ہونے والی تیسری این بی پی انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ کا فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے مابین کھیلا گیا جس میں کورنگی نے سخت مقابلے کے بعد2-1سے کامیابی سمیٹ کر گزشتہ سا ل کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا جبکہ سینٹرل مینز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع نہیں کر سکی ،ویمنز کیٹیگری کے فائنل میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔تیسری پوزیشن کے میچوں میں بوائز میں ایسٹ نے ملیر اور گرلز میں ملیر نے کورنگی کو شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کیا تھا ۔اس سے قبل مینز کے سیمی فائنل مقابلوں میں ڈسٹرکٹ کورنگی نے ملیر کو اور سینٹرل نے ایسٹ کو شکست دی تھی جبکہ گرلز میں سینٹرل نے ملیر کو اور ایسٹ نے کورنگی کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت تھے اس موقع پر ایس او اے کے سینئر نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،نائب صدر گلفرا زاحمد خان،کامل حسن نے بھی کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیز تقسیم کیں ۔س موقع پر ٹیکنیکل ڈائرکٹرکمانڈر (ر) محفوظ ،آرگنائزنگ سیکریٹری انتصار حیدر،محمد ندیم ،وقار احمد ،ضمیر جعفری،رفعت جہاں،حمیرا صدیقی،عظمیٰ صدیقی،نعمان الدین،نصرت حسین ،عامر صدیقی ،خالدہ افتخار،ایم اصغر،امبر نذیر،مس عائشہ،تنویر ارشد،اختر شاہین ،جاوید اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ۔