بلو چستان فیسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری بین الصوبائی فیسنگ چیمپین شپ 2018 . 27اور28اکتوبرکو کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی

کوئٹہ (سپورٹس ورلڈ نیوز) بلو چستان فیسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا بین الصوبائی فیسنگ چیمپین شپ 2018کا انعقاد کوئٹہ میں کیا جارہی ہے ۔یہ چیمپین شپ 27اور 28اکتوبر کومنعقدہ ہوگی۔ چیمپین شپ میں ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔بلو چستان فنسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکر یٹری حاجی محمد قاسم نے کہاہے کہ صوبے میں فیسنگ ے کھیل کو متعارف کرانے اور اس کے فروغ کیلئے بھر پوراقدمات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج کل کی نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ فنسنگ کا کھیل صوبے کیلئے نیا ہے مگر اس کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ چیمپین شپ کے صوبے میں انعقاد سے اس کھیل کو بھر پور فروغ ملے گا ۔انہوں نے بتایا کہ چیمپین شپ کے انعقادکی تیاریاں مکمل ہیں اور اسے بھر پور انداز میں منعقدکیا جائے گا ۔ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ صوبے میں فیسنگ کے فروغ کیلئے بھرپور معاونت اور تعاون فراہم کیاجائے۔