پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چمپئین شپ 26 اکتوبر سے 27 اکتوبر 2018 تک راولپینڈی میں کھیلی جائے گی :اعجاز الرحمن

اسلام آباد( سپورثس ورلڈ نیوز) پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چپمئین شپ پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن اور مدینہ مال اینڈ ریزڈنسیا کے تعاون سے لثرر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں منعقد کیا جائے گا۔ ہم مدینہ مال اینڈ ریزڈنسیا کے چیرمین اور چیف ایگزیکٹیوں آفسر کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے باؤلنگ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے ہماری مدد کہ۔ ۔پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھتی ہے اور ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم اپنے نوجوان نسل کو کھیل کے میدان میں بہتر سے بہتر مواقعے فراہم کر سکے اور اپنے نوجوانوں کو آگے لا سکے۔۔جیسے کہ آپ سب کو پتا ہے پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن ہر سال کئی نیشنل لیول کے مقابلوں کا انعقاد کرتی ہیں، اور اپنی اس روایت کو بر قرا ررکھتے ہوئے پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان اوپن ٹین پین باؤلنگ چمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا ہے جو 26 اکتوبر سے 27 اکتوبر 2018 تک لیثرر سٹی باؤلنگ کلب پرائیویٹ لمیڈڈ جناح پارک راولپینڈی میں کھیلی جائے گی۔۔ایونٹ میں مختلف کیٹگری شامل کی گئی ہے جس میں ماسٹر سنگلز، ڈبلز، ٹرایوز، خواتین، انڈر ۔ 16، ڈیف اور میڈیا ایونٹ شامل ہیں۔
لیثرر سٹی باؤلنگ کلب پرائیویٹ لمیڈڈ جناح پارک کے مطالق بتاتا چلو کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی با ر 12لائینوں پر مشتمل انٹرنیشنل لیول کا کلب اپنے مدد آپ کے تخت وجود میں لایا گیا ہے اور پہلی بار راولپنڈی میں نیشنل لیول کے باؤلنگ کے مقابلے ہو پائے گے،جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ ۔ایونٹ میں نیشنل کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین بھی حصہ لیں رہے ہیں اور ساتھ میں پاکستان میں ٹین پین باؤلنگ کی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل سطح کے آئل مشین کا بھی استعمال کیا جائے گا جس کیلئے پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کی کوششوں سے ملائشیا سے آئل مشین کا ایکسپرٹ اور باؤلنگ کوچ بھی بلایا گیا ہے جس سے پاکستان کے نیشنل کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو مل جائے گا اور پاکستان میں آئل مشین کا نہ ہونے سے پاکستان کے نیشنل کھلاڑیوں کو جو انٹرنیشنل مقابلوں میں مشکالات پیش آتے تھے اس سے ختم ہو جائے گے۔آئل مشین کا ایکسپرٹ پاکستان میں ہمارے سٹاف کو بھی آئل مشین کو آپریٹ کرنے کی ٹرینگ دیں گا۔جس سے ہم اس قابل ہو جائے گے کہ پاکستان میں آئل مشین کو آپریٹ کر سکے گے اور انٹر نیشنل مقابلوں کی تیاریوں میں ہمارے کھلاڑیوں کیلئے مثبت کردار ادا کرئے گا۔ایونٹ کے افتتاخی پروگرام 26 اکتوبر بروز جمعہ کو لیثرر سٹی باؤلنگ کلب پرائیویٹ لمیڈڈ جناح پارک راولپنڈی میں منعقد کی گئی ہے جس میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ اعلی عسکری حکام بھی شرکت کرے گے۔