ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف 25 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 102رنز بنا لیے ، شاہین آفریدی دو وکٹیں لے اُڑے

ابوظہبی(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان یو اے ای میں کھیلی جارہی ون ڈے کر کٹ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف 25 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 102رنز بنا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ورکر اور منرو نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 13 رنز کے مجموعے پر اس وقت گری جب شاہین آفریدی کی گیند پر ورکر ایک سکور بنا کر کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔دوسری وکٹ 36 رنز کے مجموعے پر منرو کی گری جو کہ صرف 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ جبکہ تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی الیم سن تھے جو 27رنز بنا کر78 کے ٹیم سکور پر شاداب کے ہاتھوں آوٹ ہوئے.

شاہین ٹی ٹوئنٹی کی طرح ایک روزہ سیریز میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے، کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔
دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔