پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ اےس این جی پی ایل نے کے الیکٹرک کو 0۔3 سے زیر کر لیا،نیشنل بینک نے پاکستان ایئرفورس کے خلاف 0۔2 سے شکست دے دی

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے کراچی الیکٹرک کو 0۔3 سے زیر کر لیا ۔ پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ایس این جی پی ایل پی نے مثبت آغاز کرتے ہوئے چند اچھی مووز بنائیں، صمد خان نے کھیل کے 22 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری دلائی، کراچی الیکٹرک نے مقابلہ برابر کرنے کے لئے بہت ہاتھ پاؤں مارے لیکن کامیابی حاصل نہ ہوئی، دوسرے ہاف میں ایس این جی پی ایل نے جارحانہ آغاز کیا لیکن حریف دفاعی کھلاڑی حملوں کو ناکام بناتے رہے، بالآخر 80 ویں منٹ عبدالواسع نے بال کو جال کی راہ دکھاتے ہوئے برتری دوگنا کر دی، کھیل کے اختتامی لمحات میں توصیف نے حریف کے دفاع میں شگاف کرتے ہوئے سکور 0۔3 کر دیا۔سٹی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیشنل بینک نے پاکستان ایئرفورس کے خلاف 0۔2 سے آسان فتح سمیٹی، این بی پی نے ابتدا میں ہی تابڑ توڑ حملے کیے جن کے نتیجے میں داؤد جاوید کھیل کے 13ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب ہوئے، دو منٹ بعد ہی شیرعلی نے کامیاب کوشش سے پی اے ایف کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا،پی اے ایف کے فارورڈز حریف کے لیے خطرہ نہ بن سکے، دوسرے ہاف میں بینک کی ٹیم نے مزید کئی حملے کیے لیکن گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ آج (جمعرات) دو مزید میچز کھیلے جائیں گے جن میں افغان کلب چمن کا مقابلہ سوئی سدرن گیس سے ہو گا جبکہ واپڈا کی ٹیم مسلم کلب چمن سے ٹکرائے گی۔ دونوں میچز ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی لاہور میں کھیلے جاءں گے