پاک . نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز. کیویز کی جانب سے 267رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں ٹیم پاکستان شدید بحران کا شکار بارہ رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھی

ابوظہبی) سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان یو اے ای میں کھیلی جا رہی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم پاکستان شدید بحران کا شکار ہے اور 4.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 12 سکور بنا نے میں کامیاب ہو سکی ہے جبکہ وکٹ پر امام الحق اور شعیب ملک موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ورکر اور منرو نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔مقررہ 50 اوور ز میں کیویز نے9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا ئے اور شاہینوں کو 267 رنز کا ہدف دے دیا تھا ۔ ہدف کےتعاقب میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اوپننگ کرتے ہوئے 5 گیندوں پر 1 سکور بنا کر بولٹ کی گیند پر آوٹ، بابر اعظم 1 گیند پر صفر سکور بنا کر بولٹ کی گیند پر آوٹ ، محمد حفیظ 1 گیند کھیل کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔

اس سے قبل مقررہ 50 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 13 رنز کے مجموعے پر اس وقت گری جب شاہین آفریدی کی گیند پر ورکر ایک سکور بنا کر کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔دوسری وکٹ 36 رنز کے مجموعے پر منرو کی گری جو کہ صرف 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے ولیمسن 27 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ. چوتھے نمبر پر لاتھم 64 گیندوں پر 68 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ۔ بانچویں نمبر پر نک ہولز 1 گیند کھیل کر صفر سکور پر ایل بی ڈبلیو ۔ چھٹے نمبر پر گرینڈ ہوم 2 گیندیں کھیل کر صفر سکور پر شادا ب خان کی گیند پر کیچ آوٹ،ساتوٰیں نمبر پر ٹیلر 112 گیندوں پر 80 سکور بنا کر عماد وسیم کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔آٹھویں نمبر پر ساوتھی 21 گیندوں پر 20 سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ، نویں نمبر پر سودھی 19 گیندوں پر 24 رنز بناکر شاہین آفرید ی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے جبکہ بولٹ اور فریگ ہوسن ناٹ آوٹ رہے تھے۔

شاہین ٹی ٹوئنٹی کی طرح ایک روزہ سیریز میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تجربہ کار ہے، کھلاڑیوں کو جلد وکٹ گنوانے کی روش ترک کرنا ہوگی۔دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیمسن ٹی ٹوئنٹی کی شکست کو بھلا کو ایک روزہ سیریز میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔