دوسرا پھینک رہا ہے . کیوی بلے باز راس ٹیلر نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن پراعتراض اٹھاتے ہوئے امپائرز سے شکایت لگا دی. پھر کیا ہوا جانئےے اس خبر میں

ابوظہبی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ون ڈے میچ میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب کیوی بلے باز راس ٹیلر نے محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے امپائرز سے شکایت لگا دی ۔ میچ کے 18ویں اوور میں محمد حفیظ کی ایک گیند کے بعد ٹیلر نے امپائرز کی جانب حفیظ کے ایکشن سے متعلق اشارہ کیا جس کا مقصد امپائرز پر اس بات کا اظہار کرنا تھا کہ آف سپنر ’چکنگ‘ کررہے ہیں اور ’دوسرا‘ کرا رہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے۔ راس ٹیلر کی جانب سے ایسا کئے جانے پر کپتان سرفراز احمد بھی سیخ پا ہو گئے اور فوراً امپائرز کے پاس پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

اس کے بعد بھی سرفراز احمد کو کیمرے کی آنکھ نے کئی مرتبہ احتجاجاً سر ہلاتے دکھایا تاہم امپائرز نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے راس ٹیلر کا احتجاج مسترد کر دیا اور محمد حفیظ کو باﺅلنگ جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ امپائرز نے راس ٹیلر سے کہا کہ وہ بیٹنگ کریں، باﺅلنگ ایکشن ہم دیکھ رہے ہیں۔ کمنٹری باکس میں موجود سابق کپتان اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا کہ ٹیلر کے اشاروں سے حفیظ کے دماغ میں اپنے ایکشن کے حوالے سے شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ کو ایک سال میں دوسری مرتبہ غیر قانونی ایکشن پر جولائی 2015ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سال کے لئے باؤلنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کےبعد انہوں نے اپنے باؤلنگ ایکشن میں آئی سی سی قوانین کے مطابق تبدیلیاں کیں اور ٹیسٹ دیا تو انہیں ایک مرتبہ پھر باؤلنگ کی اجازت مل گئی تھی۔