ہاکی ہیڈ کوچ توقیر ڈار کا چئیرمین پی سی بی سے رابطہ، منتوں ترلوں پراُترآئے. ہمیں کچھ نہ دلوائیں ورلڈ کپ ہاکی ٹیم کھلاڑیوں کے ہوٹل کابل اور اخراجات ہی دلوا دیں

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داروں نے ورلڈ کپ ہاکی کے نام پر حکومت کی جانب سے گھاس نہ ڈالے جانے پر قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار کو آگے کر دیا ہے جنہوں نے آج چیئر مین پی سی بی احسان مانی کو ٹیلی فون کر کے ان سے قومی کھیل ہاکی کی لئے پہلے تو چئےرمین پی سی بی سے قومی ہاکی ٹیم کے لئے امداد کی درخواست کی انکی جانب سے اس حوالے سے انکار سننے کے بعد ان سے درخواست کی کہ وہ حکومت سے سفارش کریں کہ اگر حکومت پی اایچ ایف کی مدد نہیں کرنا چاہتی تو نہ کرے، ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کو براہ راست فنڈز دے ۔ جسپر احسان مانی نے توقیر ڈارکو کہا کہ وہ ا س ضمن میں خود تو کچھ نہیں کرسکتے البتہ وہ انکا پیغام وزیراعظم تک پہنچادیں گے ۔ توقیرڈار کا احسان مانی کو کہنا تھا کہ وہ حکومت سے کہیں کہ ہم پر اعتبار نہیں تو حکومت کھلاڑیوں کو واجبات اور بھارت میں ہوٹل کے واجبات براہ راست ادا کرے ۔ جسپر چیئر مین پی سی بی نے انہیں ایکبار پھر یقین دلایا کہ وہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے مسائل وزیراعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔