ڈی ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر وقار نے اپنی تنزلی کے فیصلے کو خلاف سیکر ٹری آئی پی سی کے سامنے اپیل دائر کردی، توقع ہے انصاف ملے گا

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وقار کی گریڈ 19 میں ترقی کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کی تنزلی کرتے ہوئے گریڈ 18 میں بطور ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے، جس پر مذکورہ افسر نے سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سے ملاقات کر کے اپنی تنزلی کو ناجائز اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سیکر ٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سامنے اپیل دائر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سینئر ڈپٹی ڈی جی ڈاکٹر وقار کی تنزلی کی وجہ ان کی ترقی کا غیر قانونی قراردیا جانا بنی، تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے پی ایس بی میں موجود وہ افسران ہیں جو جائز ناجائز ذرائع سے اپنے سے سینئر افراد کو راستے سے ہٹاکر ترقی پانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹر وقار جن کی ریٹائرمنٹ میں اےک سال سے بھی کم عرصہ رہ گئےہیں کی تنزلی کو لیکر پی ایس بی ایڈمنسٹریشن ونگ کا مافیا جشن منا رہا ہے . ابھی انکا جشن ختم بھی نہیں ہوا کہ اللہ کی بے آواز لاٹھی نے ڈاکڑ وقارکے خلاف سازش میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک افسر کو تو جے آئی ٹی نے کل لاہور بلا ہی لیا ہے جبکہ دوسرے کو آنے والے دنوں میں لیاقت جمنازیم کیس میں بلایا جانا باقی ہے.