پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے میچ ، شاہین 6 وکٹوں سے کیویز کا شکار کرنے میں کامیاب ، سیریز بھی 1-1سے لیول کر لی

ابو ظہبی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان یو اے ای میں کھیلی جارہی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف مسلسل بارہ میچوں کی شکست کی نخوست کو ہٹا لیا ہے بلکہ سیریز بھی 1-1 سے لیول کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 50 اوورز کے میچ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بناکر شاہینوں کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دے دیا تھا ، تاہم شاہینوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 40.3 اوورز میں ہی 212 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا اور کیویز کو شکست سے دوچار کردیا ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی جانب سے 34 گیندوں پر 16 رنز بنا کر امام الحق باونسر لگنے سے زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے۔

اوپنر فخر زمان شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 88 گیندوں پر 88 سکور بنا کر فریگسن کی گیند پر کیچ آوٹ،بابر اعظم 50 گیندوں پر 46 سکور بنا کر فریگسن کی گیند پر کیچ آوٹ،شعیب ملک 13 گیندوں پر 10 سکور بناکر فریگسن کی گیند پر کیچ آوٹ، کپتان سرفراز احمد 17 گیندوں پر 13 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے جبکہ محمد حفیظ 27 رنز کے ساتھ اور شاداب خان 2 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ اس سے قبل کیویز کی جانب سے ورکر اور منرو نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا تھا لیکن ورکر 28 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے منرو 13 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور شاہین آفریدی کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ان کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے ویلیم سن صرف 1 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور شاہین آفریدی کی گیند کا نشانہ بن گئے۔لتھم پر بھی شاہین آفریدی قہر بن کر ٹوٹ پڑے اور انہیں بھی 1 سکور پر پولین پہنچا دیا۔نکل ہولز 63 گیندوں پر 33 سکور بنا کر حسن علی گیند پر آوٹ،گرینڈ ہوم 12 گیندوں پر 3 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ،ساوتھی 21 گیندوں پر 13 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ،سودھی 11 گیندوں پر 13 رنز بنا کر شاہین ّآفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ،بولٹ 3 گیندیں کھیل کر محض ایک سکور بنا سکے اور حسن علی کی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ فریگسن ناٹ آوٹ رہے تھے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس پہلے میچ کی طرح نیوزی لینڈ نے جیت لیا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور وننگ کمبی نیشن برقرار رکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں ان فٹ جنید خان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔