پاکستان سپر لیگ فور, پشاور زلمی کا اسکواڈ فائنل. مصباح الحق زلمی فیملی کا حصہ. ترکی کے تین کرکٹرز ڈرافٹس کے دوران پشاور زلمی کے مہمان کے طور پر شریک ہوئے.

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور سیزن تھری کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ فور کے لیے مظبوط ٹیم کا چناؤ کرلیا. اسلام آباد میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے ڈرافٹس میں سابق کپتان مصباح الحق ڈائمنڈ کٹیگری میں بطور کھلاڑی زلمی فیملی کا حصہ بنے. ویسٹ انڈیز کےسپر اسٹار اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا نام کیرون پولارڈ پلاٹینم کٹیگری میں پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بنے. پشاور زلمی اسکواڈ میں وہاب ریاض, حسن علی , کیرن پولارڈ, کامران اکمل , ڈیرن سیمی, مصباح الحق . لیام ڈاسن , ڈیوڈ ملان , عمر امین , عمید آصف, خالد عثمان , وین مڈسن, صہیب مقصود, جمال انور, ثمین گل , نبی گل, وقاع سلام خیل, کرس جارڈن , ابتسام شیخ اور سمیع اللہ شامل ہیں. ڈرافٹس کے موقع پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی, صدر پشاور زلمی ظہیر عباس , ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم , مینجر ارشد خان , کامران اکمل اور وہاب ریاض موجود تھے. اس کے علاوہ ترکی کے تین کرکٹرز بھی ڈرافٹس کے موقع پر پشاور زلمی کے ہمراہ موجود تھے. جن میں تناہن تران, یگمر تسدیلین اور مہمت سرت شامل تھیں. یہ کرکٹرز پی ایس ایل فور میں بھی پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہوں گے. پشاور زلمی اور ترکی کی اسپورٹس ڈیولپنگ برانچز فیڈریشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے بعد پشاور زلمی ترکی میں کرکٹ کےفروغ کے لیے کام کرے گی.