محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں منصورہ اسپورٹس کی کامیابی، الشہزاد کرکٹ کلب کو شکست کا سامنا، محمد عاکف مین آف دی میچ قرار

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاک فلیگ کرکٹ کلب کے سی سی اے زون دو کے زیراھتمام کھیلے جانیوالے محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں منصورہ اسپورٹس نے الشہزاد کرکٹ کلب کو دس وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی منصورہ اسپورٹس گراونڈ پر کھیلے گۓ میچ میں الشہزاد کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ھوۓ مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز اسکور کۓ داورالدین نے 32 اُسامہ طارق نے 30 اور گلبدین نے 28 رنز اسکور کۓ محمد عاکف نے 27 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ جہانزیب خالق نے 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں منصورہ اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 16۰5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا مطیع الرحمان نے ناقابل شکست 76 رنز اور فواد غوری نے ناقابل شکست 46 رنز اسکور کۓ اویس قادری نے محمد عاکف کو شاندار بولنگ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا کیش ایوارڈ دیا ایمپائرنگ کے فرائض جنید افضل اور احتشام حیدر نے سر انجام دۓ جبکہ عبدالکریم آفیشل اسکورر تھے.