نیشنل سینئر وومن ہاکی چیمپین شپ فائنل ، واپڈا کی ٹیم پنجاب کلر کو 0-4 سے شکست دیکر نیشنل چیمپیئن بن گئی ، پاکستان آرمی کا تیسرا نمبر

لاہور (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل ہاکی سٹیٹیم لاہور میں ہونے والی 30 ویں نیشنل سینئر وومن ہاکی چیمپین شپ کے فائنل میں واپڈا کی ٹیم پنجاب کلر کو 0-4 سے شکست دیکر نیشنل چیمپیئن بن گئی.جبکہ تیسری پوزیش کیلئے ہونے والے میچ میں پاکستان آرمی نے ایچ ای سی کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا.فائنل میچ میں واپڈا کی جانب سے عشرت عباس نے ایک جبکہ ثناء اللہ دتہ نے ہیٹرک کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی.

30ویں نیشنل وومن ہاکی چیمپیئن شپ کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عرفان احمد تھے.انکے ہمراہ ڈی جی اسپورٹس بورڈ ندیم سرور ,سیکریٹری جنرل پی اہچ ایف شہباز احمد سینئر,جی ایم وومن ہاکی ونگ تنزیلہ عامر چیمہ,پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری لیفٹنٹ کرنل( ر) آصف نواز کھوکھر,عابدہ تنویر ,شاہدہ خانم,راحت خان,چاند پروین,کرنل ر احمد نواز,میجر رجاوید منج ,انٹر نیشنل پلیئر عرفان سینئر,انٹرنیشنل قاسم خان,ایم وقاص شیخ بھی موجود تھے.

بعد ازاں جیتنے اور رنراپ ٹیم کو ٹرافی دی گئی.جیتنے والے ٹیم واپڈا کو 50 ہزار جبکہ رنر اپ ٹیم کو 25 ہزار کیش پرائز دیا گیا.مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عرفان احمد نے جیتنے والی ٹیم کیلئے 50 ہزار رنر اپ کیلئے 25 ہزار کیش پرائز کا اعلان کیا جبکہ پاکستان آرمی کو بہترین کھیل پیش کرنے پر 25 ہزار روپے کیش پرائز کا اعلان کیا