آسٹریلیا میں ہاکی لیگ کھیلنے کا اعزاز رکھنے والی خاتون کھلاڑی افشاں نورین کو رواں سال کی بہترین خاتون ہاکی پلئیر قرار دے دیا گیا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی کی نامورخاتون کھلاڑی اورآسٹریلیا میں ہاکی لیگ کھیلنے کا اعزاز رکھنے والی واحد اورقابل فخر کھلاڑی افشاں نورین کو رواں سال کی بہترین خاتون ہاکی پلئیر قرار دے دیا گیا ہے ،انہیں سال کی بہترین خاتون ہاکی پلئیر کا اعزاز دینے کی تقریب آج قومی وومن ہاکی چیمپین شپ کے فائنل کے بعد منعقد کی گئی جس میں چیئرمین آئی ایس ایف سلمان ذکاء نے افشاں نورین کوبہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا.اس موقع پر جنرل سیکریٹری آئی ایس ایف ہاکی نوید عالم ,انٹر نیشنل ہاکی آرگنائزر رانا لیاقت,واپڈا ٹیم کوچ دلاور بھٹی انکے علاوہ دیگر مہمان گرامی بھی موجود تھے.افشاں نوریں جو کہ پاکستان واپڈا ہاکی ٹیم کی پلیئر ہیں حال ہی میں آسٹریلیا سے لیگ کھیل کر پاکستان پہنچی ہیں.