پرپل والی بال ٹیم نے ریڈ والی بال ٹیم کو 3/2 کے مقابلے سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

حیدرآباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی تربیت کے لئے کھیلوں میں حصہ لینا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہارجیمخانہ کونسل گورنمنٹ کالج پھلیلی حیدرآباد کے زیر اہتمام اور پی ڈی پی فاونڈیشن کے تعاون سے جاری سپورٹس ویک کے تیسرے روز والی بال میچ کے مہمان خصوصی کالج کے پرنسپل جناب پروفیسر ڈاکٹر نصیر الدین شیخ صاحب نے کیا ۔انہوں نے حال ہی میں بنوں میں ہونے والی انٹر بورڈ والی بال چمپئین شپ میں حیدرآباد بورڈ میں نمائندگی کرنے والی کالج ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباش دی اور کہا کہ ہمیں ایسے کھلاڑیوں پر فخر ہے جو ملک کے مختلف ایونٹس میں کالج کا نام روشن کرتے ہیں ۔ مہمان خصوصی نے والی بال کو ہٹ کرکے میچ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر جیمخانہ کونسل کے ممبران پروفیسر عقیل حیدر تقوی،پروفیسر سلیم مغل،پروفیسر حق نوازعباسی ،پروفیسر عرفان اللہ آرائیں،شفیق الرحمان،مقصود صدیقی ، عبد القادر عباسی کالج کے لیکچرار ڈاکٹر نجم،، ڈاکٹر بھوجو نجف رضا کے علاوہ کالج کے ڈائیریکٹر فزیکل ایجوکیشن جناب حسین امام قادری اور ریجل سپورٹس فوکل پرسن عقیل احمد قریشی اور ممبر یاسین شیخ موجود تھے ۔والی بال میچ کو حیدرآباد والی بال کے معروف آرگنائزر اور کالج والی بال کوچ خلیق الزمان نے آرگنائز کیا ۔ میچ میں پرپل والی بال ٹیم نے ریڈ والی بال ٹیم کو 3/2 کے مقابلے سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔