حسین امام قادری ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج ہیر آباد حیدرآباد مبارک باد کے مستحق ہیں

حیدرآباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)حسین امام قادری ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن گورنمنٹ کالج ہیر آباد حیدرآباد مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ جنہوں نے قلیل عرصے میں کالج کے طلباء میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی لینے اور ان کے فوائد سے آگاہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر ناصر الدین شیخ نے سپورٹس گالا 2018/19 کی تقریب تقسیم انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سید محفوظ علی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید محفوظ علی انتہائی علیل ہونے کے باوجود کھیلوں کے مقابلوں کو آرگنائز کرانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سال 2107 اور سال 2018 میں کالج میں مثالی سپورٹس گالا منعقد کرانے پر سید محفوظ علی اور حسین امام قادری کی کاوشوں کو جتنا سراہا جائے اتنا کم ہے ۔ انہوں نے کالج کے والی بال کوچ خلیق الزمان اور اتھلیٹکس کے آرگنائزی احمس نواز خان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتھلیٹکس اور والی بال آرگنائز کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی انشاءاللہ کالج کی سطح پر کھیلوں کے انعقاد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔