پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اولمپک سالیڈیٹری کوچنگ کورس 13دسمبر کو شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، ورلڈ آرچری کے زیرسرپرستی ، پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اولمپک سالیڈیٹری کوچنگ کورس 13 دسمبر کو شروع ہوگا، سابق آئی جی پنجاب و سابق وزیر کھیل پنجاب شوکت جاوید افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، محمد ضیاء ورلڈ آرچری کوچ لیول 3(یو ایس اے) 16دسمبر تک کوچز کو تربیت دیں گے، پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر منظر شاہ کا کہنا ہے کہ قومی سطح کے آرچری کورس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔