تازہ ترین
بنیادی صفحہ / آف دی فیلڈ /انٹرٹیمینٹ / انٹرریجن اورباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے یکجا مقابلے20اپریل کوہونگے،تیاریاں مکمل،100سے زائدتن ساز حصہ لینگے ،سعیدالرحمن

انٹرریجن اورباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مقابلے یکجا مقابلے20اپریل کوہونگے،تیاریاں مکمل،100سے زائدتن ساز حصہ لینگے ،سعیدالرحمن

پشاور (سپورٹس ورلڈ نیوز ) خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹروجونیئرخیبرپختونخوااورپشاورجبکہ انٹرریجن باڈی بلڈنگ کے مقابلے اس بار ایک ساتھ20اپریل بروزجمعہ قیوم سٹیڈیم پشاورمیں منعقدہونگے ۔کے پی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جائنٹ سیکرٹری سعیدالرحمن یوسفزئی نے میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ انٹرریجن اورباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مقابلے اس بار ایک ساتھ ہونگے جس میں صوبہ بھرسے100سے زائد تن ساز حصہ لینگے مقابلوں کاانعقادایسوسی ایشن کے صدرسہیل بن قیوم کے زیرنگرانی اور جنرل سیکرٹری طارق پرویزکی آرگنائزنگ میں کیاجائے گا مقابلے میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کوگولڈ،سلوراوربراؤن میڈلزکے علاوہ جونیئرکاٹائنل جیتنے والے تن سازوں کوماہانہ سکالرشپ دئیے جائینگے انہوں نے بتایاکہ مقابلوں سے ایک روز قبل یعنی جمعرات کے روز کھلاڑیوں کو مختلف کلاسزمیں تقسیم کرنے کیلئے انکے وزن کئے جائینگے اورججزکھلاڑیوں کی ججمنٹ کرینگے اگلے روز20اپریل کو پبلک شوئنگ ہوگی جس میں تمام کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کالوہامنوائینگے ۔سعیدالرحمن یوسفزئی نے کہاکہ باڈی بلڈنگ نوجوان نسل کامقبول ترین کھیل بن چکاہے یہی وجہ ہے کہ انٹرپراونشل گیمزمیں سب سے زیادہ گولڈمیڈل باڈی بلڈنگ مقابلے میں خیبرپختونخوانے جیتے تاہم حکومتی عدم سرپرستی کی وجہ سے کھلاڑیوں اور کلب کوچزمیں مایوسی پائی جاتی ہے انہوں نے سکالرشپ اور نقدانعامات کے اعلان کوسراہتے ہوئے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیاکہ وہ دیگر طبقوں کی طرح تن سازکھلاڑیوں کیلئے بھی صحت کارڈکااعلان کرے تاکہ انجری کے شکار تن ساز کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسرہوں۔