تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باڈی بلڈنگ / پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں ہونیوالے باڈی بلڈنگ کے ایونٹ میں ہنگامہ آرائی باڈی بلڈنگ کو مہنگی پڑگئی، کے پی کے انڈر23گیمزسے نکال دیاگیا

پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں ہونیوالے باڈی بلڈنگ کے ایونٹ میں ہنگامہ آرائی باڈی بلڈنگ کو مہنگی پڑگئی، کے پی کے انڈر23گیمزسے نکال دیاگیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)خیبر پختونخوامیں باڈی بلڈنگ کھیل سخت دھچکالگ گیا،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں ہونیوالے باڈی بلڈنگ کے ایونٹ میں ہنگامہ آرائی باڈی بلڈنگ کیلئے مہنگاپڑگیا،جس پرصوبائی سپورٹس ڈائریکٹر یٹ نے آج سے شرو ع ہونیوالے انٹر ریجنل انڈر23گیمزسے نکال دیاہے ۔مخکمہ کھیل خیبر پختونخواکے زیر اہتمام صوبے کے مختلف ساتوں ڈویژن میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جسکے بعد آج سے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں تین روزہ انٹر ڈویژن کے انڈر23گیمز کا انعقاد کیا جارہاہے اس میں دوسری کھیلوں کی طرح باڈی بلڈنگ کے مقابلوں بھی شامل کیاگیاتھا جسکی وجہ سے پشاو ر اور صوبے کے دیگر اضلاع کے تن سازوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ،تاہم باڈی بلڈنگ کھلاڑیوں کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیر گیا جب چند روزقبل پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں منعقدہ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں ہال میں موجود تماشائیوں اور مختلف جیم کے عہدیداروں نے ایک متنازعہ فیصلے پر سخت برہمی کا اظہارکرکے ہنگامہ کھڑاکردیا ،اس دوران ہال میں لاٹھی چارج بھی ہوئی اور کرسیاں بھی چلیں۔اس صورت حال پر صوبائی محکمہ کھیل کے حکام نے سخت ایکشن لیتے ہوئے آج سے شروع ہونیوالے انٹر ڈویژن انڈر23گیمز سے باڈی بلڈنگ مقابلوں کونکال دیا۔جسکی وجہ سے کھلاڑیوں کی امیدوں پر پانی پھیردیاگیا۔