تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / سول کورٹ اسلام آباد کا ریسلنگ سیزن دو کے مقابلوں کا انعقاد تا حکم ثانی روکنے کا حکم، اسپانسرز اور وینیوز دینے والے ادارے بھی مشکل میں پڑ گئے

سول کورٹ اسلام آباد کا ریسلنگ سیزن دو کے مقابلوں کا انعقاد تا حکم ثانی روکنے کا حکم، اسپانسرز اور وینیوز دینے والے ادارے بھی مشکل میں پڑ گئے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) سول کورٹ اسلام آباد کے سینئر سول جج امبرین اقبال چوہدری نے رنگ آف پاکستان نامی کمپنی کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں ریسلنگ سیزن دو کے مقابلے تا حکم ثانی روکنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد سول کورٹ کی جج امبرین اقبال چوہدری نے رنگ آف پاکستان کے خلاف رٹ دائر کرنے والے مد عی پارٹی پی ڈبلیو ای نا می کمپنی کا موقف سننے کے بعد سٹے کی ( ٹل فردر کورٹ اردر) تا حکم ثانی جاری کیا ہے۔ پی ڈبلیو ای نا می کمپنی نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ رنگ آف پاکستان نامی کمپنی نے انکا آئیڈ یا چوری کیا ہے۔ اس عدالتی فیصلہ کے بعد سات دسمبر کو کراچی اور نو دسمبر کو لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے اب کھٹائی میں پڑ تے نظر آرہے ہیں۔ قانونی ماہرین کی نظر میں اس عدالتی حکم کے بعد نہ صرف منتظمین خود شش و پنج کا شکار ہوگئے ہیں بلکہ اسپانسرز اور وہ ادارے جنہوں ن اس ایونٹ کے لئے وینیوز کرائے پر دئیے ہوئے ہیں بھی عدالتی حکم کے بعد اس مخمصے کے شکار ہیں کہ کہیں عدالتی اھکامات کی خلاف ورزی کے بعد عدالت انہیں بھی اس معاملہ میں نہ بُلا لے۔