تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / اسلامک سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ ، ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب نے ایک گولڈ اور دو سلورمیڈل اپنے نام کر تے ہوئے نئے قومی ریکارڈ بھی بنا ڈالے

اسلامک سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ ، ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب نے ایک گولڈ اور دو سلورمیڈل اپنے نام کر تے ہوئے نئے قومی ریکارڈ بھی بنا ڈالے

قاہرہ (سپورٹس ورلڈ نیوز) قاہرہ میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب نے ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز اپنے نام کر لئے تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہٰ طالب نے اسلامک گمیز کی تاریخ میں پاکستان کی طرف سے پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا، انہوں نے یہ میڈل سینچ ایونٹ میں67 کلو گرام کلاس میں 136 کلو گرام وزن اٹھاتے ہوے اپنے نام کیا. اور پاکستان کا نیا ریکارڈ قائم بھی کیا.طلحہ طالب نےکلین اینڈ جرک ایونٹ میں 155 کلو گرام اٹھایا اور سلور میڈل کے حقدار قرار پائے یہ وزن بھی پاکستان کا نیا ریکارڈ ہے.
ٹوٹل میں طلحہ طالب نے 291 کلو گرام وزن اٹھایا اور پاکستان کیلے ایک گولڈ اوردوسلورمیڈل حاصل کر لیے. طلحہ طالب نے مجموعی طور پر پاکستان کیلے ایک سونے کا تمغہ اور چاندی کے 2 تمغے حاصل کیے.جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہے. 67 کلو گرام کے مقابلے میں پہلی پوزیشن مصر کے کھلاڑی نے حاصل کی. انہوں نے 293کلو گرام اٹھایا. دوسری پوزیشن طلحہ طالب جنھوں نے 291کلو گرام اٹھایا.تیسری پوزیشن سعودی عرب کے کھلاڑی نے حاصل کی. انھوں نے 273 کلو گرام وزن اٹھایا. یاد رہے یہ مقابلے ٹوکیو اولمپیک گیمز 2020 کے اولمپیک کیولفیکشن راونڈ کا حصہ ہیں.
پاکستان کے دوسرے ویٹ لفٹر حیدر علی 81 کلو گرام کل بروز بدھ پاکستانی وقت کےمطابق صبح 10:30 منٹ پر وزن اٹھانے کا مظاہرہ کریں گے. پاکستان سے 3 رکنی ٹیم 9 دسمبر کو ٹیم نیشنل کوچ علی اسلم کی سربراہی میں قاہرہ مصر کو پہنچنی تھی. پاکستانی ٹیم 14 دسمبر کو اسلام آباد واپس آے گئ.