تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / کراچی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ضلع جنوبی میں سائیکل ریس کا انعقاد۔ پہلی پوزیشن علی ، دوسری عرفان اور تیسری وزیر نے حاصل کی۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ضلع جنوبی میں سائیکل ریس کا انعقاد۔ پہلی پوزیشن علی ، دوسری عرفان اور تیسری وزیر نے حاصل کی۔

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ضلع جنوبی میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ساٹھ سائیکل سواروں نے پچاس کلو میڑ کے روٹ پر سائیکل دوڑائیں۔ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔سائیکل ریس لیاری سے شروع ہوئی جس میں ساٹھ جوانوں نے حصہ لیا۔ پہلی پوزیشن علی ، دوسری عرفان اور تیسری وزیر نے حاصل کی۔ جیتنے والے بہت خوش دیکھائی دیئے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ سائیکل ریس کا انعقاد صحت مند سرگرمی ہے۔ اس طرح کے ایونٹ ہوتے رہنے چاہیں۔