تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، اعجازاحمداورخالدوقارچمکنی ایکبار پھرصدروسیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے

خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ، اعجازاحمداورخالدوقارچمکنی ایکبار پھرصدروسیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے

پشاور(سپورٹس ورلڈنیوز)خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،ڈی آئی جی پولیس اعجاز احمداور خالدوقارچمکنی دوبارآئندہ چار سال کیلئے صدر وسیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ،اسی طرح کابینہ میں متفقہ طور پر عہدیداروں کا قیام عمل میں لایاگیا۔اس سلسلے میں گزشتہ روزپی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میںصوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے صدراعجاز احمدکی زیر صدارت جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا،جسمیں والی بال فیڈریشن کے نمائندہ ایم ڈی جاوید،صوبائی اولمپک کے امجد خان اور سپورٹس بورڈ کے نمائندہ شاہ فیصل کے علاوہ پشاور،نوشہرہ،مردان،ہری پور،ایبٹ آباد،مانسہرہ،سوات،دیر ،کوہاٹ،بنوں اور ڈی آئی سمیت خیبر پختونخواکے دیگر اضلاع سے بھی عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبے میں والی بال کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کابینہ کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیدیا،اور اسکے ساتھ ہی مختلف اضلاع میں والی بال سے متعلق مختلف امور سے بحث کی گئی ہے ۔اس موقع متفقہ طور پر آئندہ چار سال کیلئے کابینہ تشکیل دیدی گئی،جسکے مطابق صدر ڈی آئی پولیس اعجاز احمد ،سینئر نائب صدرفقیر محمد اعوان،نائب صدور میں سکندر خان وزیر،خان اختر،نصیر خان،ظہورخان خلیل،شوکت علی،گور ہر رحمن اور رحم بی بی شامل ہیں،جبکہ سیکرٹری جنرل خالد وقارچمکنی،جانئنٹٔ سیکرٹری لائق زمان،ایسوسی ایٹ سیکرٹریز میں منیب اللہ ،عنایت شاہ، فرازخان اوراعظم باچا ہیںاورفنانس سیکرٹری بختیار عالم فنانس جبکہ ایگزیکٹیوکمیٹی میں ملک ساجد،ملک ظاہر،محمد اقبال،باور خان،اختر،انورخان،رضامحمد،رضاء اللہ،سمیراسلون،اسماعیل شاہ،محشن کمال اور ساراخانشامل ہیں،ریفریز کمیٹی میں خالد وقار چیئرمین،واجد کمال،ہدایت اللہ اور انور خان،اسی طرح کوچز کمیٹی کے چیئرمین خالد وقار جبکہ اراکین میں حبیب اللہ ،بشیر احمد،گل باز اور واصف اللہ شامل ہیں،سلیکشن کمیٹی میں بختیار عالم،لائق زمان،ظہور خان خلیل،سجاد خان خلیل،نیازخان اور روشن خان قابل ذکرہیں۔