تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / ٹیلنٹ کی تلاش کیلئےکام مزید تیزکرکےصوبے میں والی بال کی ترقی کیلئےایک جامعہ پلان تشکیل دینگے،اعجازاحمد

ٹیلنٹ کی تلاش کیلئےکام مزید تیزکرکےصوبے میں والی بال کی ترقی کیلئےایک جامعہ پلان تشکیل دینگے،اعجازاحمد

پشاور(غنی الرحمن)صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی پولیس اعجازاحمد نے کہاہے کہ خیبر پختونخواوالی بال کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے گراس روٹ لیول پر کام مزید تیز کرتے ہوئے صوبے میں والی بال کی ترقی کیلئے ایک جامعہ پلان تشکیل دینگے جسکے تحت زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کیمپ اور ٹورنامنٹس کرائے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزپی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالدوقارچمکنی اور ایگزیکٹیوکمیٹی کی رکن ساراخان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجودتھے ۔اعجازاحمد نے کہاکہ والی بال ایسوسی ایشن نے اپنے محدودوسائل میں نہ صرف صوبائی بلکہ قومی سطح کے بھی مردوخواتین کے مقابلے منعقد کرائے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ سامنے آناشروع ہوگیاہے،جبکہ اسکے ساتھ ہی ضلعی ایسوسی ایشن کی نگرانی میں دیر جیسے ضلع سمیت کئی دیگر اضلاع میں بھی والی بال کے انٹر کلب مقابلے منعقد کرائے ہیں،انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ جلد ہی پشاور میں پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفریز کورس کے انعقاد کیساتھ ساتھ پشاور میں جونیئر زکھلاڑیوں کے استعدادکار کو مزید بہتر کرانے کیلئے ٹریننگ کیمپس منعقد کئے جائینگے تاکہ اسی طرح نہ صرف خیبر پختونخوابلکہ خیبر پختونخواکے تمام اضلاع میں اس کھیل کو فروغ دینگے ۔اس موقع سیکرٹری خالدوقار چمکنی نے کہاکہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر چوہدری یعقوب اور صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی اعجاز احمد کی کاوشوں سے والی بال کے حوالے سے کافی کام کیا جو یقیناًانکی سرپرستی کے بغیر ناممکن تھاا نہوں نے اس عزم کا اظہار کیاکہ انشاء اللہ مستقبل میں پہلے سے زیادہ کام کرینگے ۔