تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / ضلعی حکومت نےکبڈی اورفل باڈی کنٹکٹ کراٹےمقابلوں سمیت سنٹرل جیل پشاورمیں سپورٹس فیسٹول منعقدکرانےکا فیصلہ کرلیا

ضلعی حکومت نےکبڈی اورفل باڈی کنٹکٹ کراٹےمقابلوں سمیت سنٹرل جیل پشاورمیں سپورٹس فیسٹول منعقدکرانےکا فیصلہ کرلیا

پشاور(سپورٹس ورلڈنیوز)ضلعی حکومت نے کبڈی اورفل باڈی کنٹکٹ کراٹے مقابلوں سمیت سنٹرل جیل پشاور میں سپورٹس فیسٹول منعقدکرانے کا فیصلہ کرلیا۔اس بات کافیصلہ گزشتہ روزضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرپشاور جمشیدبلوچ اور دیگر اراکین پر مشتمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن وسیم اکرم،حاجی عالمزیب اور دیگر حکام بھی شریک تھے ۔ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے کہاکہ ضلع پشاور میں یوتھ کیلئے تعلیم،ودیگر مثبت سرگرمیوں کیساتھ کھیلوں کے شعبے میں قابل قدر خدمات انجام دینے کیلئے کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پر انہوںنے ڈی ایس اوپشاور جمشید بلوچ سمیت دیگر حکام کی مشاورت سے باقاعدہ شیڈول جاری کردیاہے ۔جسکے تحت 22سے23جنوری تک گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار میں فل باڈی کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کیاجائیگا،جس میں پشاور کے مختلف علاقوں سے کراٹے کھلاڑی بھرپور شرکت کرنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے ،ٹورنامنٹ میں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دیئے جائینگے ،اس ایونٹ کو فل باڈی کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ الہادی منعقد کرائینگے ۔اسکے علاوہ مضافاتی علاقہ واحد گڑھی میں خیبرے گرائونڈ پر 24سے27جنوری تک کبڈی کے مقابلے کھیلے جائینگے ،اس ٹورنامنٹ میں ضلع پشاورکے8بہترین کبڈی کی ٹیمیں حصہ لیںگی۔شیڈول کے مطابق 30جنوری کو سنٹر ل جیل پشاور میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاجائیگا،ضلع ناظم کی خصوصی ہدایت پر امسال ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینٹرل میں خواتین کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہونگے۔ان مقابلوں میں پوزیشن لینے والے قیدی کھلاڑیوں کو ٹرافی کیساتھ ساتھ نقد انعامات بھی دیئیے جائینگے ۔