تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / قومی سائیکلسٹ ذیشان اور وحید دوران تربیت حادثہ میں شدید زخمی ،جنرل ہسپتال لاہور میں پہنچا دیا گیا۔ پی ایس ایف کی وزیر اعلی سے خصوصی نگہداشت کی ہدایت کی اپیل

قومی سائیکلسٹ ذیشان اور وحید دوران تربیت حادثہ میں شدید زخمی ،جنرل ہسپتال لاہور میں پہنچا دیا گیا۔ پی ایس ایف کی وزیر اعلی سے خصوصی نگہداشت کی ہدایت کی اپیل

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) ایس ایس جی سی سے تعلق رکھنے والے قومی سائیکلینگ ٹیم کے دو ارکین ذیشان علی اور وحیداحمد اپنی روز مرہ کی تربیت کے دوران گذشتہ روز جی ٹی روڈ شیخو پورہ پرایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں زخمی حالت میں جنرل ہسپتال لاہور میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کھلاڑی شدید زخمی ہیں انکی زخمی ہونے کی اطلاع کے فورا بعد سے پی سی ایف حکام کھلاڑیوں اور انکے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔

وحید احمد کی حالت انتہائی خطرے میں ہے ۔ ذیشان علی دماغی چوٹ آنے کی وجہ سے نیورو ٹو میں میں داخل ہیں۔ ادھر کھلاڑیوں کی نگہداشت میں مصروف انکے ساتھی کھلاڑی جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کے رویہ کو لیکر سخت پریشان ہیں انکا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ قومی ہیروز کو مناسب توجہ نہیں دے رہی۔

پی سی ایف، کھلاڑیوں اور ایس ایس جی سی کے کوچ نے وزیر اعلی پنجاب۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی کھلاڑیوں کو ہسپتال میں خصوصی توجہ دلانے کے لئے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں تاکہ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز ان پر خصوصی توجہ دیں۔ پی ایس ایف حکام نے سپورٹس کمیونٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دونوں سائیکلیسٹوں کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں۔