تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ ، ملک عبدالمعیز،شہاب خان، احمد حسن اوررافعٰ خان نے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ ، ملک عبدالمعیز،شہاب خان، احمد حسن اوررافعٰ خان نے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

حیدرآباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ 2019ء زیراہتمام سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ریحانہ نظیر اسکوائش کمپلیکس راشدآبادمیں جاری دوسرے دن کھیلے گئے کوالیفائی راونڈزکے میچز میں کے اختتام پر ملک عبدالمعیز،شہاب خان، احمد حسن اوررافعٰ خان نے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا،کھیلے گئے میچز میں ملک عبدالمعیز (پنجاب) نے دانش(کے پی کے)کو 11-1,11-2,11-5سے، شہاب خان (پنجاب) نے محمد فراز (پنجاب) کو 11-7,11-4,11-4سے، رافعےٰ خان(سندھ)نے قاسم نورانی(کے پی کے)کو 10-12,11-3,11-9,11-5سے، احمد حسن (پی اے ایف)نے عاطف ملک (پنجاب) کو11-5,11-3,11-5سے شکست دے کرمین راونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔