تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے: شکیل شاہد

پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے: شکیل شاہد

فیصل آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز۔ مجاہد شاہ سے) فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق ہاکی پلئیر شکیل شاہد نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے گراس روٹ لیول پر کام کر رہی ہے جسکا مقصد صوبہ بھر میں سپورٹس کلچر کو فروغ دے کر نوجوانوں کو موبائل فونز اور کمپیوٹر کی تباہ کاریوں سے بچانا اور انہیں کھیلوں کے میدانوں میں لاکر صحتمند معاشرہ کو تشکیل دینا ہے۔ شکیل شاہ آج یہاں فیصل آباد میں سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کو خصوصی انٹر ویو دے رہے تھے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کو بہترین سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے کوشاں ہے۔ نہ صرف صوبہ بھر میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے توسط سے گراس روٹ لیول پر کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے بلکہ سپورٹس انفراسٹرکچر کے قیام اور اسکی بحالی پر بھی تیزی سے کام کر رہی ہے۔

شکیل شاہد جو خود بھی ہاکی کے کھلاڑی رہے ہیں اور جنکے دیگر دو بھائی بھی قومی سطح پر فیصل آباد کی نمائندگی کر چکے ہیں کا کہنا تھا کہ فیصل آباد ہمیشہ سے ہی کھیلوں کا حب رہاہے جس نے پاکستان کو اٹھارہ سے زائد نامی گرامی ہاکی، اتھلیٹکس اور دیگر کھیلوں کے اولمپین دئیے ہیں ،اب بھی فیصل آباد ہی میں سب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سب سے زیادہ قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ رکن صوبائی اسمبلی شکیل شاہد کا اپنے انٹر ویو میں مذید کہنا تھا کہ مجھے سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام میں فیصل آباد میں بیچھے ہوئے ٹارٹن ٹریک کی خراب حالت کی خبر دیکھ کر بہت دکھ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صوبئی وزیر رائے تیمور بھٹی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کے علاوہ خود پی ایم ہاوس بھی اس خبر کی اشاعت کا نوٹس لے چکا ہے ۔

جو کہ خوش آئند اقدام ہے انہوں نے بتایا کہ اس خبر کے پڑھنے کے بعد میں نے خود بھی کمشنر فیصل آباد سے جو کہ خود بھی ہاکی کے کھلاری رہ چکے ہیں یہ معاملہ ڈسکس کیا تھا جسپر انہوں نے اس ٹریک کے حوالے سے مجھے یقین دلایا تھا کہ وہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے سپورٹس مینوں کے لئے ہمیشہ میرے دروازے کھلے رہے ہیں اور آئند ہ بھی کھلے رہیں گے چاہے یہ سپورٹس مین ہاکی کے کھیل سے منسلک ہوں اتھلیٹکس ، کر کٹ یا کسی بھی اور کھیل سے۔