تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ، تیسرے روز ذیشان زیب،معیز خان ،ثاقب اقبال، شہزاد علی خان ،احمد حسین ،اورنوید رحمان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ، تیسرے روز ذیشان زیب،معیز خان ،ثاقب اقبال، شہزاد علی خان ،احمد حسین ،اورنوید رحمان نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

حیدرآباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) 8ویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگی ٹاپ سید کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی کی طرف بڑھنے لگے سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ریحانہ نظیر اسکوائش کمپلیکس راشدآبادمیں جاری تیسرے دن کھیلے گئے فرسٹ راونڈانڈر 19 کے میچز میں ٹاپ سیڈ ذیشان ذیب نے رفیع خان کو 3-0سے، معیز خان نے شہاب خان کو 3-1سے،ثاقب اقبال نے عاطف ملک کو 3-0سے شہزاد علی خان نے محمد عثمان کو 3-0سے ،احمد حسین نے محمد جیند خان کو 3-0سے نوید رحمان نے قاسم نورانی کو 3-0سے، عزیر شوکت نے دانش کو 3-0سے شکست دی،انڈر 13 کے مقابلوں میں انس بخاری نے عبداللہ نواز کو 3-1سے، محمد علی نے ماجد احمد کو 3-0سے ذیراز نعیم نے شہمیر شمس کو 3-0سے ،ہومیم احمد نے ورن آصف کو 3-0سے، شوکت ترین نے شایان علی کو 3-0سے، محمود محبوب نے مصطفی الطاف کو 3-0سے، صبور خان عمیر ارشد کو 3-1سے، محمد حینف نے حریرارخان کو 3-0سے ،انڈر 11کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈ محمد ذمان نے ذہیب خان کو 3-0سے، ابراہیم ذیب نے حسیب خان کو 3-0سے، عبدالرسلان نے احد خان کو 3-0سے، صائم آصف نے حضیفہ خان کو 3-2سے، عدنان ذمان نے عبداللہ احد کو 3-0سے، اذان علی نے حارث خان کو 3-0سے، سمیع اللہ نے حمزہ سہیل کو 3-0سے ہرا دیا۔