تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ آذربیجان باکو میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے پانچ گولڈ اور تین سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی

ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ آذربیجان باکو میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے پانچ گولڈ اور تین سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی

کوئٹہ(سپورٹس ورلڈ نیوز) ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ آذربیجان باکو میں پاکستان کک باکسنگ ٹیم نے پانچ گولڈ اور تین سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ، تین روزہ ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ آذربیجان کے شہر باکو میں شروع ہوا جس میں مختلف ممالک سمیت پاکستان کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان کک باکسنگ ٹیم صدر پی کے بی ایف سمیع اللہ کے قیادت میں ورلڈ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کی اور تیسری پوزیشن کی فتح حاصل کی، ٹیم کوچ منصور درانی، منیجر سید عبدالمنان آغا، بوائز کھلاڑیوں میں محمد سہیل، عطاءاللہ، گل محمد، نجیب اللہ،احسان اللہ، جبکہ گرلز کھلاڑیوں میں فاطمہ، سعیدہ اور رابیہ بتول شامل ہیں، پاکستان ٹیم میں شامل 3 گرلز کھلاڑیوں نے ایونٹ میں 3 گولڈ، بوائز میں سہیل اور عطاءاللہ نے گولڈ میڈلز جبکہ گل محمد، نجیب اللہ اور احسان اللہ نے سلور میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔واضع رہے پاکستان ٹیم کل شام کو دبئی سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پہنچے گی۔