تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ انڈر 19بوائزکے ٹاپ سیڈذیشان ذیب اور عزیر شوکت نے گرلز میں ٹاپ سیڈ آمنہ فیاض اور نورالعین نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ انڈر 19بوائزکے ٹاپ سیڈذیشان ذیب اور عزیر شوکت نے گرلز میں ٹاپ سیڈ آمنہ فیاض اور نورالعین نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

حیدرآباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز ۔عامر کفایت سے ) آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ انڈر 19بوائزکے ٹاپ سیڈذیشان ذیب اور عزیر شوکت نے گرلز میں ٹاپ سیڈ آمنہ فیاض اور نورالعین نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاجبکہ بوائز انڈر 11اور 13کے سیمئی فائنل اختتام پذیر ہوگے سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ریحانہ نظیر اسکوائش کمپلیکس راشدآبادمیں جاری چیمپین شپ میں انڈر 19بوائز کے سیمئی فائنل میں ذیشان ذیب نے شہزاد علی کو 11-1, 11-8, 11-4سے دوسرے سیمئی فائنل میں عذیر شوکت نے نوید رحمان کو 11-9, 11-7, 8-11, 9-11, 11-5سے،گرلز انڈر 19میں ٹاپ سیڈ آمنہ فیاض نے کومل خان کو 15-13, 11-3, 11-9سے،دوسرے سیمئی فائنل میں نورالعین اعجاز نے ایلسا عمران کو ہرا دیا ،انڈر 13کے سیمئی فائنل میں انس بخاری نے ہمام احمد کو11-9, 11-8, 11-4سے،محمدحنیف نے محمود محبوب کو 11-6, 8-11, 11-8, 11-7سے،انڈر 11کے سیمئی فائنل میں محمد ذمان نے عبداللہ ارسلان کو15-13, 11-6, 11-4سے،عبید اللہ افضل نے سمیع اللہ ترین کو11-8, 11-8, 11-5سے شکست دے کر فاینل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔جبکہ سیمئی فائنل سے قبل کواٹر فائنل کے میچز بھی شاندار ہوئے ۔