تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ انڈر19 میں بوائز میں ذیشان زیب اور گرلز میں آمنہ فیاض نے جیت لی

آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ انڈر19 میں بوائز میں ذیشان زیب اور گرلز میں آمنہ فیاض نے جیت لی

حیدرآباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز. عامر کفایت سے ) آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ ذیشان ذیب اور آمنہ فیاض نے جیت لی ، سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذیراہتمام ریحانہ نظیر اسکوائش کمپلیکس راشدآبادمیں جاری چیمپین شپ میں شاندارفائنل مقابلے منعقد ہوئے ،فائنل بوائز انڈر 19میں ذیشان ذیب(کے پی کے) نے سخت مقابلے کے بعد عذیر شوکت (پی اے ایف)کو 12-10, 11-9, 6-11, 11-3سے، گرلز انڈر 19میں آمنہ فیاض(پی آئی اے)نے نورالعین(ایس این جی پی ایل)کوباآسانی11-6, 11-4, 13-11سے شکست دی،

انڈر 13بوائز میں انس بخاری( پنجاب) نے محمد حنیف (پی اے ایف)کو 11-4, 11-8, 11-7،انڈر 11میں عبید اللہ افضل(کے پی کے)نے محمد ذمان (سندھ) کو 11-7, 11-5, 11-9سے ہر اکر چیمپین بنے کا اعزاز حاصل کیا ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ اور مہمان اعزازی ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ نے کامیاب کھلاڑیوں کو نقد انعامات دئے اس موقع پر سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن کے نائب صدر طاہر خانزادہ ،شفیق احمد کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔