تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باکسنگ / باکسنگ : حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے باکسنگ کے کھلاڑیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اورٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے : سید حفیظ آغا

باکسنگ : حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے باکسنگ کے کھلاڑیوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اورٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے : سید حفیظ آغا

کوئٹہ(سپورٹس ورلڈ نیوز/ سید شاہ زیب شاہ) بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹرسید حفیظ آغا نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے باکسنگ کے کھلاڑیوں میں شدید بے چینی پائی جارئی ہے اور باکسنگ کھیل کا ٹیلنٹ دن بدن ضائع ہورہا ہے ۔ جو کہ ایک لمہ فکریہ ہے ۔ بلوچستان پورے پاکستان میں باکسنگ کا قعلہ اور گڑ سمجھا جاتا ہے باکسروں کو حوصلہ ملے تو بلوچستان اور پاکستان کا نام پورے دنیا میں پھر سے روشن کرسکتے ہیں۔ بلوچستان کے باکسرز نے پورے دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے ۔ حالانکہ کھلاڑی ملک و قوم کا سرمایہ اور سفیر ہوتے ہیں بلوچستان کے باکسروں کا ٹیلنٹ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ مگر اعلیٰ حکام نے ہمشہ کی طرح باکسروں کو ان جملوں سے تسلی دیتے رہے ہیں کہ باکسنگ کے دنیا میں صوبے اور ملک کا نام روشن کرنے والے باکسرز کو کسی صورت نظرانداز نہیں ہونے دینگے ہم مشیر کھیل و نوجوان جناب عبدالخالق ہزارہ اور حکومت بلوچستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ بلوچستان کے باکسرز اور کوچز کو باکسنگ کے ممکنہ سہولیات اور روزگار فراہم کرے تاکہ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن پھر سے سارک، ایشین اور اولمپین باکسرز بنا سکے، روز گار اور دوسری بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے باکسرز پاکستان کے دیگر صوبے اور دوسرے ممالک کی طرف رُخ کرجاتے ہے ۔ ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان، آئی جی ایف سی، آئی جی پولیس، منیجنگ ڈائریکر سوئی سدران گیس کمپنی ، ڈی جی لیویز چیئر مین کیسکو، نیشنل بینک آف پاکستان و دیگر محکمہ جات کے آفسران سے اپیل کرتے ہے کہ اپنے اپنے محکموں پر باکسنگ ٹیمز تشکیل دیے دیں تاکہ بلوچستان کے باکسرز اور کوچز میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے اسی طرح باکسنگ و دیگر کھیلوں کے انعقاد سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے باکسروں کو صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ بہترین مستقبل کیلئے نوجوان باکسرز کی سرپرستی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوان باکسر اور کھلاڑیوں سے ملک و قوم کی امیدیں وابستہ ہیں بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ماضی میں باکسروں کی ٹیلنٹ کو مذید اُجاگر کرنے کیلئے سندھ بلوچستان فرینڈلی اوپن باکسنگ سیریز و دیگر باکسنگ ٹورنامنٹس اور کامیاب چیمپیئن شپ کو اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کرتارہا ہے اور مستقبل میں بھی یہ تسلسل جاری رہے گااور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن باکسنگ کی ترقی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ کوشہ رہے گا۔