تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کراٹے / گرلز انٹر کالجز تائیکوانڈوکے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی گلبہار92پوائنٹس کیساتھ چمپئن ٹرافی اپنے کرلی جبکہ فرنٹیئر کالج 76پوائنٹس کیساتھ دوسری اورگرلز ڈگری کالج چغر مٹی 37پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی،

گرلز انٹر کالجز تائیکوانڈوکے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی گلبہار92پوائنٹس کیساتھ چمپئن ٹرافی اپنے کرلی جبکہ فرنٹیئر کالج 76پوائنٹس کیساتھ دوسری اورگرلز ڈگری کالج چغر مٹی 37پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی،

پشاور(رپورٹ:غنی الرحمن)پشاور میں منعقدہ گرلز انٹر کالجز تائیکوانڈوکے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی گلبہارکی طالبات نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گولڈ،دو سلور اور دو برائونزمیڈلز کیساتھ 92پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔فرنٹیئر کالج برائے خواتین نے تین گولڈ،ایک سلور اور تین برائونزمیڈلز لیکر76پوائنٹس کیساتھ دوسری ،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چغر مٹی نے ایک سلورمیڈل،5برائونزمیڈلز لیکر37پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔اسی طرح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی نے 31پوائنٹس اور شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی نے 25پوائنٹس کیساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں نمبر لینے میں کامیاب رہی ۔فائنل تقریب کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی پرنسپل شاہین عمر مہمان خصوصی تھیں ،جبکہ انکے ہمراہ صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی، گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی،سابق خاتون کرکٹر اور شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی کی کوچ سلمیٰ فیض سمیت بڑی تعدادمیں مختلف کالجز کی اساتذہ و طالبات بھی موجود تھیں۔

شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام جاری انٹر کالجز خواتین کھیلوں کے مقابلوں کے سلسلے گورنمنٹ گرلز سٹی گلبہار کالج میں جمنازیم ہال میں کھیلے جانیوالے تائیکوانڈومقابلے گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے ۔صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے چیئرمین بلیک بیلٹ فورڈان الیاس آفریدی کی زیر نگرانی ہونیوالے ان مقابلوں کے 73گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی طالبہ صبا نے گولڈمیڈل جیت لی،، گرلز ڈگری کالج نحقی کی طالبہ سلیم نے سلور میڈل جبکہ گرلز ڈگری کالج چغر مٹی کی طالبہ نایاب اورشہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کی فائزہ نے برائونزاپنے نام کیا،67کلوگرام ویٹ کے مقابلوں میں فرنٹیئر کالج برائے خواتین کی طالبہ انودہ نے گولڈ،گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی فضاء نے سلور جبکہ گرلز ڈگری کالج نحقی کی طالبہ زینب اور گرلز ڈگری کالج چغر مٹی کی طالبہ ہماء نے برائونزمیڈل جیت لئے۔62کلوگرام ویٹ کٹیگری کے مقابلے میں فرنٹیئر کالج کی طالبہ ایمن نے سونے،گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی طالبہ مہرین نے چاندی جبکہ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی فاطمہ اور گرلز ڈگری کالج چغر مٹی کی طالبہ ثناء نے کانسی کے تمغے جیت لئے۔57کلوگرام ویٹ کے مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سٹی گلبہار کی طالبہ زرفشاں گولڈمیڈل اپنے نام کیا، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی کی طالبہ یاسمین نے سلور میڈل جبکہ فرنٹیئر کالج پشاور کی طالبہ فریال اور شہید بے نظیر بھٹووویمن یونیورسٹی کی کائنات نے برائونزمیڈل جیت لی،53کے جی کے مقابلے میں گورنمنٹ گرلزڈگری کالج سٹی گلبہار کی طالبہ نازش نے سونے کا تمغہ جیتا، گورنمنٹ گرلز کالج باچاخان کی طالبہ رانی نے چاندی جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چغرمٹی کی طالبہ میمونہ اور گورنمنٹ گرلز کالج چغر مٹی کی طالبہ میمونہ کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہیں ،49کلوگرام ویٹ کے ایونٹ میں فرنٹیئر کالج برائے خواتین کی طالبہ کلثوم نے گولڈ میڈل جیت کر کالج کا نام روشن کیا، گورنمنٹ گرلز کالج سٹی گلبہار کی ایمن نے سلور میڈل جبکہ گورنمنٹ گرلزکالج سٹی ڈسٹرکٹ کی طالبہ صالحہ اورگورنمنٹ گرلز کالج نحقی کی طالبہ رنڑانے برائونزمیڈلز اپنے نام کیا۔اسی طرح 46کے جی ویٹ کے مقابلوں میں شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی کی طالبہ عائشہ نے گولڈ،میڈل جیت نے کامیاب رہی ،فرنٹیئر کالج برائے خواتین کی طالبہ عاصمہ نے سلور میڈل جبکہ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج نحقی کی طالبہ ریما اورگورنمنٹ گرلزڈگری کالج چغر مٹی کی تمنابرائونزمیڈلز جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔اس ٹورنامنٹ میں پشاور سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈوکی بلیک بیلٹ سیکنڈ ڈان نازیہ علی اور بلیک بیلٹ فسٹ ڈان اقراء نے ریفریز جبکہ چیف جیوری کے فرائض بلیک بیلٹ فورتھ ڈان الیاس آفریدی نے انجام دیئے ۔