تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / قیدیوں کوصحت مندانہ تفریح کی فراہمی کیلئےسنٹرل جیل پشاورمیں سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا،خیبرپختونخواکے سینئرصوبائی وزیر محمد عاطف خان نے پوزیشن لینے والوں میں ٹرافیاں دیں،

قیدیوں کوصحت مندانہ تفریح کی فراہمی کیلئےسنٹرل جیل پشاورمیں سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا،خیبرپختونخواکے سینئرصوبائی وزیر محمد عاطف خان نے پوزیشن لینے والوں میں ٹرافیاں دیں،

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز.غنی الرحمن)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قیدیوں کو جیل کے اندر ہی صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے سنٹرل جیل پشاورمیں دوسری مرتبہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا،ضلع ناظم پشاور محمدعاصم کی خصوصی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس پشاور کے زیر اہتمام سنٹرل جیل پشاورہونیوالے والی بال،کرکٹ،بیڈمنٹن،رسہ کشی،اتھلیٹیکس اور اس طرح دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں مختلف مقدمات میں سزاکاٹنے والے قیدیوں نے بڑی تعدادمیں حصہ لیااور ان مقابلوں میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔قیدیوں نے اس کاوش کوسراہتے ہوئے کہاکہ جیل کے اندر کی تفریح کیلئے ایونٹ کا اہتمام کیا۔اپنی نوعیت کے سپورٹس کے ان مقابلے گزشتہ روزاختتام پذیر ہوگئے،والی بال کے مقابلوں میں آئی جی جیل خانہ جات کی ٹیم نے پہلی اورناظم الیون نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،جبکہ رسہ کشی ،اتھلیٹکس ،بیڈمنٹن اور میوزیکل چیئر کے مقابلے ناظم الیون کی ٹیموںنے گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔اس فیسٹول میں شعر وشاعری ، ڈانس کے بھی مقابلے منعقد کرائے گئے ۔جس میں بڑی تعدادمیں قیدیوں نے حصہ لیا۔اختتامی تقریب کے موقع پر سینئر وزیر محمد عاطف خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ، جبکہ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان اور آئی جی جیل خانہ جات مسعودالرحمٰن ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور جمشید بلوچ ، ڈسٹرکٹ ممبران وسیم اکرم، مبشرمنظور، ارباب راشد ثمین، ملک امان، حاجی ہدایت اللہ اور فلاحی تنظیم دوست فائونڈیشن کے پروگرام منیجر محمد طارق سمیت دیگر موجود تھے۔جنہوں نے پوزیشن لینے والے قیدیوں میں ٹرافیاں دیگر انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواکے سینئرصوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، طلبہ وطالبات سمیت خواجہ سراء اور چھوٹے قد کے لوگوں کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کیساتھ پشاور کی ضلعی حکومت نے سنٹرل جیل پشاور میںمختلف کھیلوں کا انعقادکرکے قیدیوں کے دل جیت لیے ہیں،سنٹرل جیل پشاور میںضلعی حکومت کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاداس بات کا ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کے ضلعی اور صوبائی حکومت قیدیوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ جس کے لئے ضلعی حکومت اور ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہیں۔محمد عاطف خان نے سنٹرل جیل پشاور میں پشاور کی ضلعی حکومت نے سنٹرل جیل پشاور میںسپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جس سے قیدیوں میں مثبت سرگرمیوں اور جذبہ پیداکرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم محمد عاصم خان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشیدخان بلوچ اور انکی ٹیم کی جانب سے سنٹرل جیل پشاورمیں سپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ سنٹرل جیل میں کھیلوں کے ایونٹ سے ماحول تبدیل ہوا ہے اور قیدیوں میں امید کی نئی کرن نظر آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کے قیام کے بعد ساڑھے تین سالوں میں سنٹرل جیل پشاور متعدد بار کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے ہیں ، جس نہ صرف قیدیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوا ہے جبکہ نقد انعامات اور خصو صی شیلڈ سے نواز کر قیدیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی ہے جس کے باعث امید ہے کہ قیدی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہونگے اور معاشرے کے مفید شہری بن جائینگے، انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت آئندہ بھی ایسی سرگر میوں کوجاری رکھیں گے تاکہ سپورٹس کلچر کو فروغ کے ساتھ نئے ٹائیلنٹ سامنے آسکیں، انہو ں نے آئند ہ بھی ضلعی حکومت کی جانب سے جیل میں سپورٹس سرگرمیوں کا اعلان کیا ۔

اس مقو پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید خان بلوچ نے کہاکہ ضلعی حکومت اورڈی اوایس کی پوری انتظامیہ دوسری شہریوں اور نوجوانوں کیساتھ ساتھ قیدیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس مقصد کیلئے قیدیوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کیلئے دوسری مرتبہ کھیلوں کا کامیاب کا انعقاد کیاگیا ہے تاکہ قیدیوںکو صحت مندانہ ماحول کیساتھ معاشرے کا مفید شہری بننے اور وہ جرائم سے توبہ تائب ہوکر کامیاب عملی زندگی کی طرف لوٹ آئیں ،انہوں نے مستقبل میں مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے اور ضلعی حکومت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا سامان مہیا کرنے کا بھی یقین دلایااور کہاکہ ضلعی حکومت کی جانب سے لاکھو ں روپے کا کھیلوں کا سامان جیل انتظامیہ کے دیدی جائے گی،تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان ، ناظم اعلی پشاورمحمد عاصم خان اور دیگر شخصیات نے ان مقابلوں میں پوزیشن لینے والے قیدیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔