تازہ ترین
بنیادی صفحہ / اتھلیٹکس / کمشنر کراچی میراتھون کا انعقاد کمشنر کراچی ا افتخار شالوانی ور سندھ حکومت کا کارنامہ ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں : جنرل(ر) اکرم ساہی

کمشنر کراچی میراتھون کا انعقاد کمشنر کراچی ا افتخار شالوانی ور سندھ حکومت کا کارنامہ ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں : جنرل(ر) اکرم ساہی

کر اچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سر براہ جنرل (ر)محمد اکرم ساہی نے کمشنرکراچی ا افتخار شالوانی ور وزیر اعلی سندھ کو کراچی میں کامیاب میراتھون ریس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی جیسے میٹرو پولٹین شہر جہاں آج سے چند سال قبل گاڑیوں میں نکلنا بھی محفوظ نہیں تھا وہاں اس بڑے پیمانے پرمیراتھون کا پر امن انعقاد ایک بہت بڑا قدم ہے جسکا کریڈٹ کمشنرکراچی اور سندھ حکومت کو جاتا ہے۔اس میراتھون سے دنیا بھر میں پاکستان بلحصوصی کراچی کا بہترین امیج ابھر کر جائیگا۔وہ آج یہاں کراچی میں میراتھون ریس کی اختتامی تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی موجودگی میں سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔
اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ایونٹ مین موجودگی کو اس ایونٹ کی ایک اور بڑی کامیابی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے عوامی ایونٹ میں ایسے شخصیات کی شرکت سے اتھلیٹس کے حوصلے بڑھیں گے،اور وہ آئندہ ایسے ایونٹ میں مذید ذوق و شوق سے اس میں شریک ہونگے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید مراد علی شاہ کی حکومت صوبہ میں اتھلیٹکس کے کھیل کی بھر پور سر پرستی کرے گی۔ انہوں نے کمشنر کراچی کی اس ایونٹ کی کامیابی کے لئے محنت کو بھی بے حد سراہا اور توقع کا اظہار کیا کہ سندھ کے دیگر ڈویثرنل ہیڈ کواٹر ز میں تعینات کمشنرز بھی اپنے اپنے ڈویثرنل ہیڈ کواٹرز میں میراتھون اور اتھلیٹکس کے ایونٹس کا بھر پور انداز میں انعقاد کریں اور اتھلیٹکس جیسے عوامی کھیل کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔