تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / نیشنل بینک کا ہاکی کوچنگ کے لئے جو کردار ہے قابل ستائش ہے نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18حیدرآباد میں تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب سے رانا عرفان کا خطاب

نیشنل بینک کا ہاکی کوچنگ کے لئے جو کردار ہے قابل ستائش ہے نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18حیدرآباد میں تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب سے رانا عرفان کا خطاب

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت حیدر آباد بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد نمبر6 میں تربیتی کیمپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی حیدرآباد پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے پریذیڈنٹ رانا عرفان تھے اختتامی تقریب کے موقع پر کھلاڑیوں سے انکا تعارف کرایا گیااس موقع پر انورفاروقی ، سید ابوزر امراؤ،سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اختربلوچ،میجر محمد جاوید ،عظمت اللہ خان ،ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طاہر حبیب عابد نے بھی اس موقع پر خطاب کیا رانا عرفان نے کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نیشنل بینک ہاکی کوچنگ کیمپ کے لئے جو کردار اداکررہا ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں کیمپ لگا کر اسکول کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے ہمارے ملک کا مستقبل وابسطہ ہے انورفاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے صدر طارق جمالی ، گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک ، اقبال قاسم کا یہ مشن ہے کہ ملک میں گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے انعقاد کئے جائیں تاکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی ہو۔طاہر حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک جسطرح ہاکی کے کیمپ لگا رہا ہے وہ دن دور نہیں کے پاکستان میں ہاکی کے کھلاڑیوں میں بدلاؤ ضرورآئیگامزید کہا کہ ہمارے اس کیمپ میں تقریباً 60 بچوں کو سابق انٹرنیشنل کھلاڑی خالد پراچہ، سمیر سلیم ،فصیح الراحمن نے تربیت دی اس موقع پر مہمان خصوصی راناعرفان نے بچوں میں ہاکیاں اور تعرفی اسناد تقسیم کی جبکہ ایک کم عمر بچہ محمد فیضان کو انعام کے طور پر کش پرائزبھی دیا گیاشکریہ کے کلمات اختربلوچ نے ادا کئے مہمانوں کو پھولوں کے ہار سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ اور یاد گاری شلیڈ بھی پیش کی گی اس موقع پرشائقین کی بڑی تعد اد نے بھی شرکت کی