تازہ ترین
بنیادی صفحہ / دیگر سپورٹس / کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ ۔ بوائز ایونٹ میں سندھ وائٹس اور گرلز میں سندھ گرین فاتح رہی

کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ ۔ بوائز ایونٹ میں سندھ وائٹس اور گرلز میں سندھ گرین فاتح رہی

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے تعاون اور سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم کشمیر یکجہتی کے موقع پر نارتھ کراچی جیمخانہ پر کشمیر ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں بوائز کی 7 اور گرلز کی تین ٹیموں نے شرکت کی ۔ بوائز ایونٹ میں سندھ وائٹس نے سندھ گرین کو 21-10 ,16-21 اور 21-15 سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ سندھ بلوز نے سندھ ریڈ کو 21-19 اور 21-18 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ گرلز ایونٹ میں سندھ گرین نے سندھ وائٹس کو 21-10 اور 21-15 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ سندھ بلوز کی تیسری پوزیشن رہی ۔

بعد ازاں سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور احمد علی راجپوت نے انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر محفوظ یار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا اور کشمیریوں کی جدوجہد انشا الله کامیاب ہوگی اور یہ ہماری اور پاکستان میں رہنے والے ہر فرد کی خواہش ہے اس موقع پر انہوں نے یوم کشمیر کے موقع پر شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔اختتامی تقریب کے موقع پرپاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد خان ،چیئرمین سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد عارف حفیظ ،صدر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن شبیراحمد ،ممبر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن محمد تقی ،عارف وحید خان ،سید عبدالباسط ،شہروز علوی اور کھیلوں سے متعلق دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔