تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / این بی پی لیڈیزنیشنل ٹینس کا وینیو تبدیل ۔ ٹورنامنٹ پی ایس بی کے بجائے پی ٹی ایف کورٹس میں کھیلا جائے گا ملک کی نامور خواتین کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی

این بی پی لیڈیزنیشنل ٹینس کا وینیو تبدیل ۔ ٹورنامنٹ پی ایس بی کے بجائے پی ٹی ایف کورٹس میں کھیلا جائے گا ملک کی نامور خواتین کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی

اسلا م آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) ملک کی نامور ٹینس کھلاڑیوں نے 12 سے 16 فروری تک اسلام آباد میں کھیلے جانے والے لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی۔ ٹورنامنٹ پی ایس بی کے بجائے پی ٹی ایف ٹینس کورٹس میں کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹینس کے فروغ کے لیے کام کرنے والے معروف غیر سرکاری ادارے صبح نو کے زیر انتظام ہونے والے این بی پی لیڈیز نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹاپ سیڈ ٹینس کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔ منتظمین نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ کا وینیو پی ایس بی سے تبدیل کرکے پاکستان ٹینس فیڈریشن کردیا ہے۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑی5 کیٹیگریز میں حصہ لے سکیں گی ان کیٹیگریز میں لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز ، گرلزجونئیر انڈر 18 ، گرلز جونئیرز انڈر14 اور گرلز انڈر10 شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند کھلاڑی اپنی انٹریز11 فروری تک ٹورنامنٹ ریفری شہزاد اختر علوی کو 0333-5158971 اور صبح نو کے دفتر میں 0321-7059269 پر رابطہ کر کے بھجوا سکتے ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز 16فروری بروز ہفتہ کھیلے جائیں گے ۔