تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ریسلینگ / دیسی کُشتی : بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے رستم زماں گاما پہلوان کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ،

دیسی کُشتی : بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے رستم زماں گاما پہلوان کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ،

ممبئی( سپورٹس ورلڈ نیوز ) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے رستم زماں گاما پہلوان کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس ڈرامے میں انکے بھائی سہیل خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔ یہ سلمان خان کا پہلا ٹیلی ویژن پراجیکٹ ہو گا جس کی پائلٹ قسط تیار کر کے چینل کو بھیجی جا چکی ہے ۔ 51سالہ اداکارسلمان خان گاما پہلوان کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے لیکن وہ اس منصوبے پر اس لیے عمل نہیں کر سکے تھے کیونکہ جان ابراہیم بھی اس طرح کے منصوبے پر کام کر رہے تھے ۔ واضح رہے کہ رستم زماں کاخطاب پانے والے گاما پہلوان امرتسر میں پیدا ہوئے تھے اور وہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے تھے ۔گاما پہلوان روزانہ بکرے کا گوشت ،مرغیاں ،مکھن ،دودھ ،پھل اور ڈیڑھ پاﺅنڈ بادام کی سردائی پیتے تھے ،وہ روزانہ پانچ ہزار بیٹھکیں اور تین ہزار ڈنڈ لگاتے تھے ۔گاما پہلوان سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کے نانا تھے ۔