تازہ ترین
بنیادی صفحہ / باسکٹ بال / یوم یکجہتی کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ :بنوریہ باسکٹ بال کلب کی جیت عثمان باسکٹ بال کلب کو 50کے مقابلے میں 55 سے شکست

یوم یکجہتی کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ :بنوریہ باسکٹ بال کلب کی جیت عثمان باسکٹ بال کلب کو 50کے مقابلے میں 55 سے شکست

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری "یوم یکجہتی کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں بنوریہ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب کو 50کے مقابلے میں 55باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح بنوریہ کلب کی جانب سے سیفل 20،سیدی 10اور محمد یوسف نے10جبکہ رنر اپ عثمان کلب کی جانب سے فیضان یوسف 21،حسن اقبال18اور عثمان خواجہ نے 10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل باسکٹ بال ریفری زاہد ملک ،طارق حسین اور عامر شریف نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،راج کمار اور زین العابدین تھے ۔