تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جاپانی گول کیپر کوچ سوگورو ڈیکوچی کی زیر نگرانی کوچنگ کیمپ کا اختتام ہوگیا.

پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام جاپانی گول کیپر کوچ سوگورو ڈیکوچی کی زیر نگرانی کوچنگ کیمپ کا اختتام ہوگیا.

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام چاپانی گول کیپر کوچ سوگورو ڈیکوچی کی زیر نگرانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ اختتام پزیر ہوا.اختتامی تقریب میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل شہباز احمد سینئر اور پنجاب ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر نے جاپانی گول کیپر کوچ سوگورو ڈیکوچی کو تعریفی اسناد پیش کیں..اس موقع پر جاپانی گول کیپر کوچ سوگورو ڈیکوچی نے کہا کہ پاکستان گولکیپنگ کورس کرانے کا پہلی بار موقع ملا.اس دوران میں نے محسوس کیا کہ پاکستان میں گولکیپنگ کے شعبے میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے.یہ ٹیلنٹ مستقبل میں پاکستان قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بن کر بہتر انداز میں پرفارم کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے.واضع رہے پنجا ہاکی ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گولکیپنگ کیمپ میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے بھی گول کیپرز نے شرکت کی.