تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ٹینس / ٹینس : پہلی بولیواڑمال نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ آج سے شروع ہو گی ،125کھلاڑی شرکت کریں گے

ٹینس : پہلی بولیواڑمال نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ آج سے شروع ہو گی ،125کھلاڑی شرکت کریں گے

حیدرآباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز) پہلی بولیواڑمال نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ،125کھلاڑی شرکت کریں گے ،مختلیف ایونٹس کی سیڈ ینگ فائنل، حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے ذیر اہتمام پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے حیدرآباد جیم خانہ ٹینس کورٹ پر پہلی بولیواڑمال نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ آج سے شروع ہو گی جس میں لاہور،کراچی، حیدرآباد،دادو،میرپورخاص اور بدین کے125کھلاڑی شرکت کریں گے چیمپین شپ کے آرگنائزر نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد رحمانی کے ساتھ ملیکر مختلیف ایونٹس کی سیڈینگ فائنل کی انڈر 18میں حشیش کمار ،انڈر 14میں مہاتر محمد،انڈر 10میں ابوبکرطلحہ ،50پلس سنگلز میں رشید ملک ٹاپ سیڈ کرار پائے ، اس موقع پر محمدخالد رحمانی،لیفٹینٹ کرنل اشرف فاروقی ،محمد سرور، آصف کھیڑو، شبر گل، فرحت کمال، رفیع درباری ،عامر کفایت ،سعاد بلوچ اور دیگر موجود تھے ۔