تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / فٹبال : برازیل کےشہرریوڈی جینرومیں فٹبال کلب کےٹریننگ سینٹرمیں آگ لگنے سے دس کھلاڑی ہلاک ،تین زخمی

فٹبال : برازیل کےشہرریوڈی جینرومیں فٹبال کلب کےٹریننگ سینٹرمیں آگ لگنے سے دس کھلاڑی ہلاک ،تین زخمی

ریوڈی جینرو (سپورٹس ورلڈ نیوز) برازیل کےشہرریوڈی جینرومیں فٹبال کلب کےٹریننگ سینٹرمیں آگ لگنے سے دس کھلاڑی ہلاک ہوگئے،تین نوجوان فٹ بالر زخمی جبکہ ایک کھلاڑی کی حالت تشویش ناک ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے وا لے کھلاڑیوں کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ آگ فٹبال کلب کے احاطے میں موجود عمارت میں اس وقت لگی تھی جب کھلاڑی ٹریننگ میں مسروف تھے۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ایک پندرہ سالہ کھلاڑی کو والدہ کی فون کال نے بچا لیا۔ ٹریننگ سیشن منسوخ ہونے پر والدہ نے فون کر کے بیٹے کو گھر بلا لیا تھا۔