تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کلب نیوز / نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا صدر بینک طارق جمالی کا ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا صدر بینک طارق جمالی کا ٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار اداکرتا رہے گا یہ بات انہوں نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پرچوتھانیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی 20 انٹر گروپ کر کٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی تقریب میں نیشنل بینک کے اعلیٰ افسران جس میں شوکت محمود خٹک ، اقبال قاسم، اقبال واحد، خرم حسین سمیت بڑی تعداد میں دیگر شخصیات نے شرکت کی طارق جمالی نے کہاکہ صحت مند جسم کے لئے کھیل ضروری ہے اور نیشنل بینک ہر ممکن کوشش کرتا ہے کہ وہ کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کرے انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے اداروں کو بھی چاہے کے وہ نیشنل بینک کی تقلیدکرتے ہوئے کھیل اور کھلاڑیوں کی مدد کریں اس موقع پر اقبال قاسم نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے نیشنل بینک کے ملازمین کو کھلنے کا موقع ملے گا جو ناصر ف صحت مند سرگرمیوں کے لئے بہت ضروری ہے تقریب کے آغاز سے قبل تلاوت کلام پاک کی سعادت انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی خالد پراچہ نے حاصل کی شوکت محمود خٹک نے صدر بینک کو پھولوں کا گلدستہ اور بلوچستان کی رواتی پگڑی او ر جائے نماز کا تحفہ پیش کیا جبکہ ایونٹ کوآرڈنیٹر انور فاروقی، ارشد حسین ، محمدجاوید، عظمت اللہ خان ، سعید آزاد ، ابوزر امراؤ ، علیم موسی ،زاہدشہاب، قمر علی اور دیگر نے شرکت کی نظامت کے فرائض نسیم راجپوت نے سرانجام دیے افتتاحی میچ میں سی ایم جی تھنڈر نے ایس کیوجی شاندار کو باآسانی 86رنز سے شکست دیدی عمیر الحق مین آف دی میچ قرار پائے سی ایم جی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 10وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیا محمدعسمار عتیق نے6 چوکوں کی مدد سے 58 عمیرالحق نے 9 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جیند اقبال نے 17 رنز دیکر3 آصف احمدخان نے 7 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجواب میں ایس کیوجی نے مقررہ اوورز میں10کھلاڑیوں کے نقصان پر 101 رنزاسکورکئے عامر حسین نے 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے خالیف علی خان ، محمدفاروق اور، عمیرالحق نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا دوسرے میچ میں آپریشن واریر نے آئی بی جی یوناٹیڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور محمداحسن مین آف دی میچ قرار پائے آئی بی جی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 156 رنزاسکور کیا محمدنعیم نے5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 61 رنز بنائے عبدلراحمن اور محمدخرم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میںآپریشن واریر نے مطلوبہ حدف 17 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا محمداحسن نے 6 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 50 محمدامجد نے 7 چوکو ں کی مدد سے 44 اور محمدبرحان نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے امپائرنگ کے فرائض اعلے حیدر اور خالد محمود جبکہ ریفری کے فرائض سلمان حسین کاظمی نے سرانجام دیے