تازہ ترین
بنیادی صفحہ / ہاکی / ہاکی : بارہ فروری سے انڈر 23 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا اعلان کر دیا۔ ہاکی سپر لیگ کے لئے کراچی کے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔ کامران اشرف

ہاکی : بارہ فروری سے انڈر 23 کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا اعلان کر دیا۔ ہاکی سپر لیگ کے لئے کراچی کے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ۔ کامران اشرف

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی کھیل کی بحالی اور فروغ کے مشن پر گامزن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کامران اشرف نے سپر لیگ کے لئے کراچی میں انڈر 23 کھلاڑیوں کے لئے اولمپین اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمّد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں ٹرائلز کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ انڈر 23 کھلاڑی عمر کے تصدیق شدہ دستاویزات کے ہمراہ اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ اکیڈمی میں منگل 12 فروری دن کے 11 بجے کوارڈینیٹر ٹرائلز لطافت حسین شاہ کو رپورٹ کریں۔