تازہ ترین
بنیادی صفحہ / فٹ بال / ٓ فٹبال : آل پاکستان عبدالرشید قریشی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ،جلال مراد ملیر کراچی اورسریاب گرین کوئٹہ نے اپنے میچز جیت لئے

ٓ فٹبال : آل پاکستان عبدالرشید قریشی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ ،جلال مراد ملیر کراچی اورسریاب گرین کوئٹہ نے اپنے میچز جیت لئے

کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز) بلو موومنٹ فٹبال کلب نوابشاھ کے زیر اہتمام میونسپل ہائی اسکول اسٹیڈیم میں جاری نواں آل پاکستان عبدالرشید قریشی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچز فیصلہ کن ثابت ہوئے ،جلال مراد ملیر کراچی نے ہزارہ کلب کوئٹہ کو پنالٹی ککس میں 4-5سے سریاب گرین کوئٹہ نے سدا بہار کلب دابیجی کو 0-2سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ، جلال مراد ملیر کراچی اور ہزارہ کلب کوئٹہ کے درمیان مقابلہ سخت اور سنسنی خیز رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملے کئے لیکن کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت تک گیند کو جال میں داخل کرنے سے قاصر رہی مقابلہ بغیر گول کے اختتام پذیر رہا میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں جلال مراد ملیر کراچی نے ہزارہ کلب کوئٹہ کو 4-5سے زیر کیا ، سریاب گرین کوئٹہ اور سدا بہار کلب دابیجی کے درمیان بھی کانٹے دار مقابلہ رہا وقفے تک مقابلہ بغیر گول سے برابر رہا کھیل کے دوسرے ہاف میں سریاب گرین کوئٹہ کے یوسف اور ندیم نے ایک ایک گول اسکور کیا سدا بہار کلب کے کھلاڑیوں گول برابر کرنے کی سرتوڑ کوششیں کی سریاب گرین کے مضبوط ڈیفنڈر لائن کے سامنے بے بس نظر آئے ریفری کے فائنل وسل پر سریاب گرین کوئٹہ نے 0-2 سے سرخرو ہوکر میدان سے باہر آئی ،ریفریز ،اکبر دوست ، عبدالباقی ، نظر خان ،جھانگیر خان جاوید بنگش اورمیڈٰیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے