تازہ ترین
بنیادی صفحہ / کرکٹ / کر کٹ : پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون کا مسودہ سامنے آ گیا. کیا کیا سزائےں ہوسکیں گیں؟ جانئیے اس خبر میں

کر کٹ : پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون کا مسودہ سامنے آ گیا. کیا کیا سزائےں ہوسکیں گیں؟ جانئیے اس خبر میں

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون تیار کرلیا، پی ایس ایل فور سے انسداد نسل پرستی کوڈ کا اطلاق ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انسداد نسل پرستی قانون تیار کیا ہے جس کا اطلاق پی ایس ایل سیزن فور سے ہوگا، انسداد نسل پرستی کوڈ کا اطلاق تمام کھلاڑیوں، مینجمنٹ، امپائرز، ریفریز پر ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق پہلی بار کوڈ کی خلاف ورزی پر 4 سے 8 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، دوسری بار نسل پرستانہ عمل پر 8 میچز یا تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ اسی طرح تیسری بار جرم کے ارتکاب پر ایک سال یا تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
امپائرز کی جانب سے پہلی بار کوڈ کی خلاف ورزی پر 1 سے 3 ماہ پابندی لگ سکتی ہے، امپائر کے لیے دوسری بار سزا 3 ماہ سے تاحیات پابندی ہوسکتی ہے، تیسری بار خلاف ورزی پر ایک سال سے تاحیات پابندی کا سامنا ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق جرم کے ارتکاب پر ہر فرد کو انسداد نسل پرستی تعلیمی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دورہ جنوبی افریقا میں جنوبی افریقی کھلاڑی فلک کوائیو کو نسل پرستانہ جملے کسے تھے جس پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں 4 میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد کو انسداد نسل پرستی تعلیمی پروگرام میں بھی شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔