تازہ ترین
بنیادی صفحہ / سائیکلینگ / قومی سائیکلینگ چیمپین اور سیف گیمز کی میڈلسٹ خاتون سائیکلسٹ صبیح زاہد ملٹری ہسپتاال راولپنڈی میں رات دو بجے انتقال کر گئیں

قومی سائیکلینگ چیمپین اور سیف گیمز کی میڈلسٹ خاتون سائیکلسٹ صبیح زاہد ملٹری ہسپتاال راولپنڈی میں رات دو بجے انتقال کر گئیں

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی سائیکلینگ چیمپین اور سیف گیمز کی میڈلسٹ اور پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی صبیح زاہد ملٹری ہسپتاال راولپنڈی میں رات دو بجے انتقال کر گئیں ۔ صبیح زاہد کا تعلق ہری پور ہزارہ خیبر پختونخواہ سے تھا اور پاکستتان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے گذشتہ تین سال یعنی2015سے2018تک مسلسل قومی چیمپین چلی آرہی تھیں ،انہوں نے 2016میں گوہاٹی بھارت ہیں ہونے والے سیف گیمز میں بھی پاکستن کے لئے میڈل جیتا تھا۔ مرحومہ کا نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ہری پور ہزارہ میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے صدر کوکب وڑائچ۔ سیکر ٹری سید اظہر علی شاہ۔ڈی جی کے پی کے سپورٹس بورڈ جنید خان۔ایڈیٹر سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام صوفی ہارو ن نکے پی کے سائیکلینگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ۔نے مرحومہ کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور انکے اہل خانہ کے صبر کے لئے دعا کی ہے